اُنہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ارجنٹینا میں چلائے جانے والے سماجی تحفظ کے پروگراموں کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پر زوردیا۔

ماروی میمن کی سماجی تحفظ کے اداروں کی لیگ بنانے کی تجویز
23 اپریل 2015 (19:41)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے دنیا بھر میں غریب ترین طبقے کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والے سماجی تحفظ کے اداروں کی ایک لیگ بنانے کا تصور پیش کیاہے ۔
وہ جمعرات کو اسلام آباد میں ارجنٹینا کے سفیر رڈولفو مارٹن سے باتیں کررہی تھیں ۔
اُنہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ارجنٹینا میں چلائے جانے والے سماجی تحفظ کے پروگراموں کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پر زوردیا۔
ارجنٹینا کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی اُن خصوصی مصنوعات پر توجہ دی جانی چاہیئے جو غربت کے خاتمے میں مدد کیلئے استعمال کی جاسکتی ہیں ۔