وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس کی مجموعی کارکردگی اور ایف آئی آر کے نظام کو بہتر بنایاجاسکتا ہے

پنجاب:انصاف کی فوری فراہمی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ
23 اپریل 2015 (19:39)
0

حکومت پنجاب نے عام آدمی کو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی غرض سے پولیس سٹیشنوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافے کا فیصلہ کیاہے 
یہ فیصلہ جمعرات کو لاہور میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے زیر صدارت ایک اجلاس میں کیاگیا۔
اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی اقدامات میں اضافے کا فیصلہ کیاگیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس کی مجموعی کارکردگی اور ایف آئی آر کے نظام کو بہتر بنایاجاسکتا ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جرائم کی شرح میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی لانے کیلئے احتساب انتہائی ضروری ہے ۔