نوازشریف یمن کی صورتحال پراعلیٰ سعودی قیادت سے بات چیت اور پاکستانی قوم کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کریںگے۔

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
23 اپریل 2015 (10:43)
0

وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں وہ یمن کے بحران پرتبادلہ خیال کریں گے۔دورے کےدوران وزیراعظم یمن کی صورتحال پراعلیٰ سعودی قیادت سے بات چیت کریںگے اور پاکستانی قوم کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کریںگے۔


وزیردفاع خواجہ آصف، امور خارجہ کے بارے میں معاون خصوصی طارق فاطمی، بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔