وزیر دفاع نے کہاہے کہ پاکستان اب اس پوزیشن میں ہے کہ وہ یمن کے بحران کے حل میں مزید فعال کردار ادا کرسکے گا۔

سعودی عرب نےیمن کےتنازعے پرفضائی حملے روک کر دانشمندانہ اقدام کیاہے:آصف
23 اپریل 2015 (10:30)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے تنازعے پر فضائی حملے روک کر دانشمندانہ اقدام کیاہے۔اسلام آباد میں ایک ٹی وی چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اب اس پوزیشن میں ہے کہ وہ یمن کے بحران کے حل میں مزید فعال کردار ادا کرسکے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان واضح طور پر کہہ چکاہے کہ وہ اس تنازعے میں فریق بننے کے بجائے ثالث کا کردار ادا کرے گا۔