پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ تاریخی سرمایہ کاری پیکیج پاکستان کے لئے نہ صرف ایک موقع ہے بلکہ ایک بڑا چیلنج بھی ہے۔

23 اپریل 2015 (13:58)
0


پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کے لئے چھیالیس ارب ڈالر کی بے مثال سرمایہ کاری کے ذریعے دوستی کی ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔
وہ آج لاہور میں چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد سے باتیں کر رہے تھے۔
فریقین نے توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی سرمایہ کاری پیکیج پاکستان کے لئے نہ صرف ایک موقع ہے بلکہ ایک بڑا چیلنج بھی ہے۔