وزیرمملکت نےکہا کہ وزیراعظم نےصارفین کی سہولت کے لئے بجلی کی قیمت میں چارروپے فی یونٹ کمی کااعلان کیاہے۔

 15مئی تک 1700 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گی:عابد شیر علی
23 اپریل 2015 (12:09)
0

پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ گڈو بجلی گھر، قائداعظم سولر پارک اور نندی پور منصوبوں سے قومی گرڈ میں اگلے مہینے کی پندرہ تاریخ تک سترہ سو میگاواٹ بجلی شامل ہوجائے گی۔
فتح پور(لیہ) میں گرڈ سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت نے چین کے تعاون سے آٹھ ہزار تین سو میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے نئے منصوبوں پر کا م شروع کردیاہے۔


اس کے علاوہ ایل این جی سے بھی چھتیں سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے صارفین کی سہولت کے لئے بجلی کی قیمت میں چارروپے فی یونٹ کمی کااعلان کیاہے۔