حملوں کا نشانہ بننے والے اہداف میں حوثی باغیوں کے زیراستعمال ٹینک شامل ہیں ۔

یمن:اتحادی جنگی طیاروں کے حوثی باغیوں پر تازہ حملے
23 اپریل 2015 (20:53)
0

یمن میں جمعرات کو سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے جنوبی شہروں عدن ، TAIZ DALEA اور IBB میں حوثی باغیوں پر تازہ حملے کئے ۔
اطلاعات کے مطابق حملوں کا نشانہ بننے والے اہداف میں حوثی باغیوں کے زیراستعمال ٹینک شامل ہیں ۔
سعودی عرب نے آج کہا کہ اس نے اپنے اہداف حاصل کرلئے ہیں تاہم فوجی کارروائی ضرورت کے مطابق جاری رہے گی ۔
عدن میں باغیوں اور جلا وطن صدر عبدالربو منصور ہادی کی حامی ملیشیا کے درمیان بھی لڑائی جاری ہے ۔
عدن میں مقامی فورسز کے ساتھ لڑائی میں پانچ حوثی باغی ہلاک ہوگئے جبکہ مزید آٹھ باغی DALEA صوبے میں مارے گئے ۔
خود کو گرین بریگیڈ کہلانے والے ایک نئے مسلح گروپ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ YARIM میں بم دھماکے سے پانچ باغیوں کی ہلاکت میں اس کا ہاتھ ہے ۔