کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندی میں قومی ٹیم ساتویں سے آٹھویں نمبر پر آگئی۔

 کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں قومی ٹیم تنزلی سے دوچار
23 اپریل 2015 (20:26)
0

میرپور میں تین میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں تین صفر کے بعد آئی سی سی کی ایک روزہ ٹیم رینکنگ میں پاکستان ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستانی بلے باز حارث سہیل 17درجے ترقی کر کے 79ویں نمبر پر ہیں جبکہ کپتان اظہر علی 85ویں نمبر پر ہیں ۔
فاسٹ بائولر وہاب ریاض 4 درجے ترقی کر کے 68ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔
عالمی چیمپئن آسٹریلیا پہلے بھارت اور جنوبی افریقہ ، سری لنکا ، نیوزیلینڈ اور انگلینڈ بالترتیب دوسرے ، تیسرے ، چوتھے ، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں ۔