چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ دورے کے اختتام پر تمام وجوہات کا جائزہ لیاجائے گا۔

بنگلہ دیش کا قومی ٹیم کو وائٹ واش،شہریار خان کا اظہار مایوسی
23 اپریل 2015 (20:23)
0

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا نوٹس لیاہے جس میں اسے ایک روزہ سیریز میں وائیٹ واش کردیا۔
جمعرات کے روز کراچی میں ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ کرکٹ کے دوسرے مداحوں کی طرح مجھے بھی بنگلہ دیش کے ہاتھوں ایک روزہ میچوں میں وائیٹ واش پر مایوسی ہوئی ہے ۔
پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم کوئی ابہام پیدا نہیں کریں گے تاہم دورے کے اختتام پر تمام وجوہات کا جائزہ لیاجائے گا۔