صوبائی الیکشن کمشنر نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ انتخابات کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات ہفتے کو ہونگے
23 اپریل 2015 (15:44)
0

بلوچستان میں کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں بلدیاتی انتخابات ہفتے کو ہوں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان Bayazid نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ انتخابات کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو گی اور کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔


متعلقہ ریٹرننگ افسروں کو بیلٹ پیپرز اور انتخابی مواد پہلے ہی فراہم کر دیا گیا ہے۔ پولنگ صرف کوئٹہ اور لورالائی کنٹونمنٹ بورڈز کے علاقوں میں ہو گی جبکہ ژوب کنٹونمنٹ سے امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رائے دھندگان امیدواروں اور پولنگ کے عملے کے لئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔