یہ میلہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیراہتمام ہورہا ہے ۔

اسلام آباد میں تین روزہ ادبی میلہ
23 اپریل 2014 (14:34)
0

آج شام اسلام آباد میں تین روزہ ادبی میلہ شروع ہوگیا ہےیہ میلہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیراہتمام ہورہا ہے ۔اس میلے کا مقصد لوگوں میں مطالعے کے رجحان کو فروغ دینا اورادبی شائقین کو ادبی شخصیات سے ملنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔


ریڈیوپاکستان کے نمائندے سجاد پرویز کے مطابق فیسٹیول میں سڑسٹھ اجلاس ہوں گے ۔تین روزہ فیسٹیول میں ایک سو دس سے زیادہ ادبی ، ثقافتی ، سماجی اور سیاسی شخصیات حاضر ین کے ساتھ بات چیت ، داستان گوئی تبادلہ خیال کے ادوار میں حصہ لیں گے ۔


مذاکروں اور تھیٹر اور رقص کا مظاہرہ بھی ہوگا۔فیسٹیول میں بنگلہ دیش ، برطانیہ ، اٹلی ، بھارت اور پاکستان کے مقررین خطاب کریں گے ۔وہ انگریزی ، اُردو ، پنجابی ، پشتو اور WAKHI زبانوں میں اظہار خیال کریں گے ۔