زونگ، موبی لنک، یو فون اور ٹیلی نار نے نیلامی جیت لی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی 3g اور4g سپیکٹرم نیلامی
23 اپریل 2014 (22:17)
0

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف سے آج (بدھ)موبائل کمپنی زونگ کو 2100 میگاہرٹز ریڈیو فریکونسی بینڈ کی نیلامی میں دس میگاہرٹز سپیکٹرم کافاتح قراردیاگیا۔

زونگ نے ہی اٹھارسو میگاہرٹز فریکونسی میں دس میگاہرٹز حصہ بھی اپنے نام کیا موبی لنک نے 2100 میگاہرٹز فریکونسی بینڈ کا دس میگاہرٹز حصہ جیت لیا۔

یوفون اور ٹیلی نار نے 2100 میگاہرٹز فریکونسی کا پانچ پانچ میگاہرٹز کے حصے اپنے نام کیے ۔1800 میگاہرٹز بینڈ کے دس میگاہرٹز حصے کی نیلامی علیحدہ سے ہوگی ۔