قومی غذائی تحفظ پالیسی تمام صوبوں کے باہمی تعاون اور مشورے سے تشکیل دی جارہی ہے۔

زرعی شعبہ جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے، صدر مملکت
23 اپریل 2014 (15:05)
0

صد رمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کررہی ہے۔

 اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی غذائی تحفظ پالیسی تمام صوبوں کے باہمی تعاون اور مشورے سے تشکیل دی جارہی ہے۔

صدر نے کہا زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کےلئے ترقی یافتہ ملکوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جارہا ہے۔