وزیر مملکت عابد شیر علی حیدر آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے

سو فیصد بلوں کی وصولی والے علاقوں میں معمول سے کم لوڈشیڈنگ ہوگی:عابد
23 اپریل 2014 (20:52)
0

پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت بجلی صارفین کو ایک سو چوبیس ارب روپے کی اعانت دے رہی ہے۔
وہ آج (بدھ)حیدر آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری کے خلاف مہم کے دوران تین ہزار سے زائد کنکشنز کو باضابطہ بنا دیا گیا ہے جس سے حیسکو کے لئے محصولات میں سترہ کروڑ بیس لاکھ روپے کا اضافہ ہوگا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سو فیصد بلوں کی وصولی والے علاقوں میں معمول سے کم لوڈشیڈنگ ہوگی۔