وہ آج(بدھ) اسلام آباد میں سوویں قومی مینجمنٹ کورس کے شرکاء کے ایک گروپ سے باتیں کررہے تھے۔

درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے قومی پالیسی تیار کرلی گئی ہے:نثار
23 اپریل 2014 (19:43)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش گوناگوں مسائل سے نمٹنے کیلئے داخلی سلامتی کی قومی پالیسی تیار کرلی گئی ہے۔

وہ آج(بدھ) اسلام آباد میں سوویں قومی مینجمنٹ کورس کے شرکاء کے ایک گروپ سے باتیں کررہے تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پالیسی کا مقصد وفاقی اور صوبائی خفیہ اداروں سمیت سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان رابطے بہتر بنانے کے لئے ادارہ جاتی نظام فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پایلسی کے تحت ملک میں کہیں بھی کسی سنگین صورتحال یا سلامتی کو درپیش خطر ے سے نمٹنے کے لئے ایک اعلیٰ تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے لیس فوری کارروائی کرنے والی فورس بنائی جائے گی۔