23 اپریل 2014 (20:37)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آج(بدھ) سوات کا دورہ کیا اور سیدوشریف میں ایک پوسٹ گریجویٹ کالج اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا ۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہاں زیب کالج میں 600طلبہ کیلئے جدید تعلیم کی سہولتیں ہوں گی جبکہ سیدوشریف کے پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں تین سو طلبہ تعلیم حاصل کرسکیں گے جہاں 82 لڑکوں اور باون لڑکیوں کیلئے ہوسٹل کی بھی سہولت ہوگی ۔آرمی چیف نے اس مقدس کام میں امداد پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ۔