سپیکر نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ مرکز اورصوبوں میں مختلف سیاسی جماعتیں اقتدار میں ہیں۔

قومی اسمبلی کے سپیکر کا جمہوریت کے فروغ کیلئے برداشت کی ضرورت پر زور
23 اپریل 2014 (20:07)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے جمہوریت کے فروغ کیلئے برداشت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ آج(بدھ) اسلام آباد میں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔

سپیکر نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ مرکز اورصوبوں میں مختلف سیاسی جماعتیں اقتدار میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاست دانوں کاکام ہے کہ وہ رہنمائی فراہم کریں اور اس رہنمائی پر عملدرآمد کرنا افسر شاہی کا کام ہے۔