وہ آج(بدھ) لاہور میں جماعت کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

23 اپریل 2014 (20:02)
0

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت عوام کو استحصالی طبقے سے نجات دلائے گی۔
وہ آج(بدھ) لاہور میں جماعت کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا نیٹو افواج کی افغانستان سے واپسی کے بعد علاقے میں امن قائم ہوگا۔
اس سے پہلے میاں محمد اسلم ' راشد نسیم ' حافظ محمد ادریس ' پروفیسر خورشید احمد اور اسد اللہ بھٹو کو مجلس شوریٰ نے نائب امیر منتخب کرلیا' لیاقت بلوچ کو سیکرٹری جنرل اور امیر العظیم کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا۔