جان کیری نے ٹیلی فون پر بات چیت میں روس سے کہا کہ وہ مشرقی یوکرین میں صورتحال پر قابو پانے کیلئے مثبت اقدامات کرے۔

یوکرین کشیدگی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے:روس
23 اپریل 2014 (22:39)
0

روس نے یوکرین پرزور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے پر عملدر آمد کیلئے فوری اقدامات کرے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئے لیوروف نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا مشرقی یوکرین میں فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم واپس لیا جانا چاہیے۔

جان کیری نے ٹیلی فون پر بات چیت میں روس سے کہا کہ وہ مشرقی یوکرین میں صورتحال پر قابو پانے کیلئے مثبت اقدامات کرے۔