محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے واشنگٹن میں ایک بریفنگ میں بتایا امریکہ جزیرہ نما کوریا میں صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔

شمالی کوریا کسی بھی ایٹمی تجربے سے باز رہے:امریکہ
23 اپریل 2014 (22:37)
0

امریکہ نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ایٹمی تجربے سے باز رہے اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں اور وعدے پورے کرے۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے واشنگٹن میں ایک بریفنگ میں بتایا امریکہ جزیرہ نما کوریا میں صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔

شمالی کوریا کے ممکنہ ایٹمی تجربے سے متعلق اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایسے اقدام سے خطے کے امن اور سلامتی کو خطرات لاحق ہونگے۔