ڈوبنے والے بحری جہاز کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 8 ویں دن میں داخل ہو چکا ہے۔

جنوبی کوریا میں بحری حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 150 ہو گئی
23 اپریل 2014 (14:48)
0

جنوبی کوریا میں بحری حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 150 ہو گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈوبنے والے بحری جہاز کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 8 ویں دن میں داخل ہو چکا ہے۔ سیکڑوں خوطہ خوروں نے لاشیں نکالنے کے عمل کو تیز کر دیا ہے اور اب تک 150 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 152 کے قریب افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ 550 کے قریب کوسٹ گارڈز، بحریہ اور نجی غوطہ خور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دن کے دوران سمندری لہریں معمول کے مطابق رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔