ایونٹ میں شرکت کے لئے تین کھلاڑی اور ایک آفیشلز جائیں گئے

قومی ٹیم جونیئر ٹینس ڈیوس کپ کے فائنل رائونڈ میں شرکت کے لئے (کل) ملائیشیا روانہ ہوگی
23 اپریل 2014 (11:45)
0

 4 رکنی قومی ٹینس ٹیم جونیئر ڈیوس کپ کے فائنل رائونڈ میں شرکت کے لئے (کل) جمعہ کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر محمد عارف قریشی کے مطابق جونیئر ڈیوس کپ 28 اپریل سے 3 مئی تک ملائیشیاء کے شہر باکو میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے تین کھلاڑی اور ایک آفیشلز جائیں گئے کھلاڑیوں میں محمد مزمل ، محمد مدثر، زاہد مجاہد جبکہ  آفیشلز میں جلیل خان ٹیم کے ہمراہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئےقومی کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ  پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بھرپور تربیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور جونیئر ڈیوس کپ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ حاصل کرے گی