طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے کہا کہ وہ مستقبل کے لائحہ عمل پرغوروخوض کیلئے طالبان شوریٰ سے رابطہ کریںگے

حکومت اور طالبان مذاکراتی کمیٹیوں کا مذاکرات آگے بڑھانے پر غور
23 اپریل 2014 (20:40)
0

حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی صدارت میں آج(بدھ) اسلام آباد میں ہوا جس میں مذاکرات کو آگے بڑھانے پر غور کیاگیا۔

بعد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے کہا کہ وہ مستقبل کے لائحہ عمل پرغوروخوض کیلئے طالبان شوریٰ سے رابطہ کریںگے۔

انہوں نے کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باوجود حکومت کے صبر وتحمل کی تعریف کی ۔
مولانا سمیع الحق نے کہا کہ دونوں اطراف کی شکایات کے ازالے کیلئے ایک ذیلی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی ۔