وہ آج(بدھ) اسلام آباد میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے باتیں کررہے تھے

یورو بانڈ کا اجراء پاکستان کو بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ میں واپس لے آیاہے:ڈار
23 اپریل 2014 (19:05)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یورو بانڈ کا اجراء پاکستان کو سات سال بعد بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ میں واپس لے آیاہے۔
وہ آج(بدھ) اسلام آباد میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے باتیں کررہے تھے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا ردعمل مثبت ہے اور ابتدائی طور پر جتنی رقم کا تخمینہ لگایاگیا تھا اس سے چودہ گنا زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیر اعظم کے آئندہ دورہ برطانیہ سے دونوں ملکوں کی قیادت کو موجودہ تعلقات مزید مستحکم کرنے سے متعلق اہم امور پر غور کا موقع ملے گا۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ یورو بانڈ کا اجراء عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے وزیرخزانہ کو رواں ماہ کی تیس تاریخ کو برطانیہ میں منعقد کی جانے والی سرمایہ کاری کانفرنس کے ایجنڈے سے بھی آگاہ کیا۔