Thursday, 25 April 2024, 10:09:36 am
پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں:تجزیہ کار
December 23, 2019

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے تسلط پسندانہ عزائم عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی نے گاندھی اور نہرو کے بھارت کا سیکولر چہرہ مسخ کر دیا ہے۔تجزیہ نگاروں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج چوکس ہیں اورکسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریت کا بھارتی ترمیمی قانون مودی کا فسطائی اقدام ہے جس سے بھارتی عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے انتہا پسندانہ اور اقلیت مخالف پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرنا شروع کر دی ہے۔تجزیہ نگاروں میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم ڈاکٹر اختیار بیگ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل رضا محمد خان ریٹائرڈ بریگیڈیئر سعید نذیر ڈاکٹر شاہد حسین صدیقی ڈاکٹر زاہد انور خان اور پروفیسر رشید احمدخان شامل تھے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.