Friday, 19 April 2024, 10:37:55 am
برصغیر کی ممتازگلوکارہ نورجہاں کی17ویں برسی
December 23, 2017

برصغیر کی ممتازگلوکارہ نورجہاں کی ہفتہ کے روز 17ویں برسی منائی گئی ۔ملکہ ترنم نورجہاں انیس سو چھبیس کو قصور میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اداکارہ کی حیثیت سے بھی فلمی صنعت میں کام کیا۔ان کی مشہور فلموں میں چن وے، دوپٹہ، مرزا غالب، قیدی، باجی اورخاندان شامل ہیں۔انہوں نے اردو، پنجاب اور سندھی سمیت کئی زبانوں میں متعدد گیت گائے اور اپنے کیریئر کے دوران دس ہزار سے زائد گیت ریکارڈ کرائے۔انہیں دومرتبہ لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ اوراعلیٰ ترین پاکستانی سول ایوارڈ تمغہ حسن کارکردگی، تمغہ امتیاز اور ستارہ امتیاز دیاگیا۔وہ سن دوہزارمیں تئیس دسمبر کے روز انتقال کرگئیں اور انہیں کراچی میں سپردخاک کیاگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.