Saturday, 23 November 2024, 08:36:57 pm
 
مقابلے کا نظام معاشی ترقی کیلئے اہم ہے،اسحاق ڈار
November 23, 2024

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مقابلے کا مضبوط نظام، معاشی ترقی، جدت میں اضافے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی اہم ہے۔

اسحاق ڈار نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو سے عدالتوں میں طویل عرصے سے تعطل کا شکار مقدموں کے حل میں ادارے کی فعال حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کی۔

انہوں نے کمیشن پر زور دیا کہ وہ صارفین کو نقصان پہنچانے اور منڈیوں کو برباد کرنے والے مافیاز اور قیمتوں میں ردو بدل کرنے والے عناصر کے خلاف کوششیں تیز کرے۔

انہوں نے سی سی پی کو شفافیت کو یقینی بنانے میں حکومت کی مسلسل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

سی سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے نائب وزیراعظم کو تقابلی قوانین کے نفاذ میں کمیشن کی کارکردگی بڑھانے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اسحا ق ڈار کو منڈی کے رجحانات کا جائزہ لینے اور تقابلی رویوں کے مخالف عناصر کی شناخت کیلئے مارکیٹ INTELLIGENCE یونٹ کے قیام سے متعلق آگاہ کیا۔