Friday, 29 March 2024, 12:36:30 pm
معروف فلمی اداکار وحید مراد کی آج 39 ویں برسی منائی جارہی ہے
November 23, 2022

معروف فلمی اداکار وحید مراد کی آج (بدھ) 39 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

وہ دو اکتوبر 1938 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز اپنے والد نثار مراد کی قائم کردہ کمپنی میں پروڈیوسر کے طور پر کیا۔ وحید مراد کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم انسان بدلتا ہے تھی جو 1961 میں تیار ہوئی۔ اداکار کے طور پر ان کی پہلی فلم نے شاندار کامیابی حاصل کی اور انہوں نے اپنے انداز اور مکالموں کی ادائیگی کے ذریعے متعدد ہدایت کاروں اور پرو ڈیوسروں کو متاثر کیا۔ انہوں نے 124 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سے 38 بلیک اینڈ وائٹ اور 86 رنگین فلمیں شامل ہیں۔انہوں نے اعلیٰ درجے کے 32فلمی ایوارڈ حاصل کئے اور نومبر2010 میں انہیں ادب اور فن کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ وحید مراد کا انتقال 1983 میں آج کے دن ہوا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.