Wednesday, 24 April 2024, 04:00:35 pm
ایران،آئی اے ای اے کا ایٹمی معاہدے کی بحالی کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
November 23, 2021

ایران اور ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے نے 2015ء کے ایٹمی معاہدے کو بحال کرنے کیلئے مذاکرات اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔آج تہران میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریقین مشترکہ مقاصد اور مثبت نتائج کے حصول کیلئے بات چیت جاری رکھیں گے۔اس موقعے پر محمد اسلامی نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف نہیں ہوا اور تحفظات کے معاہدوں کے دائرئہ کار کے مطابق چل رہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.