Sunday, 10 November 2024, 08:46:15 pm
 
سائنس کے شعبے میں ترقی کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل ضروری ہے،احسن اقبال
October 23, 2024

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سائنس کے شعبے میں ترقی کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل ضروری ہے۔

انہوں نے آج(بدھ) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحقیق میں نئے رجحانات متعارف کروا رہے ہیں جو ملک کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان خود کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں جس سے مستقبل میں ملک کو اقتصادی چیلنجز سے عہدہ برآء ہونے میںمدد ملے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت تھری ڈی پرنٹنگ میں بھی جدید رجحانات متعارف کروا رہی ہے۔