Tuesday, 16 April 2024, 03:40:11 pm
حکومت آئی ٹی سیکٹرکی ترقی کواولین ترجیح دیتی ہے:وزیرخزانہ
October 23, 2022

وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام کا فنانس ڈویژن میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق ، وزیرا عظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزافاطمہ خواجہ ،وزیرا ،عظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ، چیئرمین ایف بی آر، چیئر مین پی ٹی اے اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کی کم ہوتی ہوئی برآمدات اور ان میںدوبارہ اضافہ کرنے اور اس شعبہ کو ترقی کی راہ پر لانے کے اقدامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آئی ٹی کے شعبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ٹی کے شعبے کو اس کی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی توجہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں اور یہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔وزیر خزانہ نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی تجاویز پر غور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئی ٹی کے شعبہ کی سہولت اور آسانی کیلئے اقدامات کریں اور اس شعبہ کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کیلئے رکاوٹوں کو دور کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.