Friday, 29 March 2024, 04:20:33 pm
وزیراعظم کی ٹیکس نظام میں شفافیت یقینی بنانے کی خاطرجدیدٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہدایت
October 23, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ٹیکس کے دائرہ کارمیں وسعت کوملکی معیشت کے استحکام میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اورفیڈرل بورڈآف ریونیوکوجدیدخطوط پراستوارکرناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اسلام آباد میں ایف بی آر اورٹیکس کے نظام میں اصلاحات کے بارے میں بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ایف بی آراورٹیکس محصولات کے شعبے میں جدیدٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہدایت کی تاکہ ٹیکس کے نظام میں شفافیت کویقینی بنایاجاسکے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ غیرضروری ودہولڈنگ ٹیکسوں کے خاتمے پرخصوصی توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔چھوٹے اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے لئے ٹیکس کے نظام میں سہولت پیدا کرنے کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چونکہ چھوٹے اوردرمیانے درجے کی کاروباری سرگرمیوں کافروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس لئے متعلقہ شعبے میں تاجروں کو سہولیات کی فراہمی پرخصوصی توجہ مرکوزکی جانی چاہیے۔اس سے پہلے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹروقارمسعودنے وزیراعظم کوایف بی آراورٹیکس کے نظام میں اصلاحات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.