Thursday, 25 April 2024, 04:29:26 am
پاکستان قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا
October 23, 2018

داخلہ امور کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

پاکستان میں امریکہ کے ناظم الامورپال جونز سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی اہمیت پر مبنی تعلقات قائم ہیں اور افغانستان میں دونوں کے مشترکہ مفادات ہیں۔انہوں نے پاکستان اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلقہ امو رپربھی تبادلہ خیال کیا۔وزیرمملکت نے سفیر کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کے بارے میں آگا ہ کیا جن میں اسے بھاری جانی اورمالی نقصان پہنچا۔امریکی ناظم الامور نے اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کااعتراف کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.