Saturday, 20 April 2024, 01:34:06 pm
وزیراعظم کا سعودی قیادت کیساتھ ملاقات میں سرمایہ کاری کے فروغ پرتبادلہ خیال
October 23, 2018

وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم اور سعودی فرمانروا نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کرنے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا کے درمیان ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فوادہ چوہدری، مشیر تجارت عبد رزاق داؤد، وزیر مملکت ہارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔

دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے اور تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ملک میں ون ونڈو آپریشن کو فروغ دیا جارہا ہے۔وہ منگل کے روز ریاض میں وزیر خزانہ محمدAL-JADAAN وزیر تجارت اور سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجدAL-QASABI توانائی اور معدنی وسائل کے وزیر خالد الفالحAL-FALIH سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیئرمین احمد الخطیب اور پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے ڈائریکٹر YASIR AL RUMAYYAN سمیت سعودی وزراء کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری کی سہولت کے لئے ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے انہوں نے پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔سعودی وزراء نے پاکستان کی معیشت میں دلچسپی کا اظہار کیا اور مشترکہ سرمایہ کاری کیلئے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے سعودی وفد کے پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران کیے گئے فیصلوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔سعودی وزیر توانائی جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں ان منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی جن پر اتفاق ہوچکا ہے۔ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ' وزیر خزانہ اسد عمر' وزیر اطلاعات فواد چوہدری' مشیر تجارت عبد الرزاق دائود' وزیر مملکت ہارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.