Saturday, 20 April 2024, 12:49:44 pm
حکومتوں کو محض قراردادوں سے نہیں، ووٹ کی طاقت سے ہٹایا جا سکتا ہے،وزیراعلاعات
October 23, 2018

File Photo

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستا ن پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف ایک قرارداد لانے کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 آج (منگل) ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو محض قرار دادوں کے ذریعے نہیں ہٹایا جاسکتا کیونکہ اس کو ختم کرنے کے لئے ووٹ کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے پاس ووٹ نہیں ہیں  کیونکہ وہ بد عنوانی کے ذریعے دولت جمع کرنے کی ہوس میں اعتماد کھوچکے ہیں۔

 فواد چوہدری نےکہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو سیاست دانوں کی بجائے اپنے وکیل سے مشاورت کرنی چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.