Friday, 19 April 2024, 07:39:42 am
مشیر وزیراعظم کی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے کارکنوں کو حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی
October 23, 2018

سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے تمام مطالبات منظور کرلیے ہیں۔

منگل کے روز جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بعض عناصر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کو احتجاج پر اکسا رہے ہیں کیونکہ ان دونوں جماعتوں نے اپنے دوراقتدار کے دوران بدعنوانی کا ارتکاب کیا۔نعیم الحق نے کہا کہ حکومت ملازمین کے حقوق کا زیادہ سے زیادہ تحفظ کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.