File Photo
سعودی عرب نے اگلے مہینے کی چار تاریخ سے صحت سے متعلق ضروری احتیاطی تدابیر کے تحت پورے سال کےلئے عمرہ کی ادائیگی کی بتدریج اجازت دی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں ہر روز چھ ہزار شہریوں اورملک میں مقیم غیر ملکیوں کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔
دوسرے مرحلے میں اگلے مہینے کی اٹھارہ تاریخ سے پندر ہ ہزار زائرین اور ملک میں مقیم غیرملکی شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی۔
اسی طرح تیسرے مرحلے میں یکم نومبر سے عمرہ زائرین کی تعداد 20 ہزار تک بڑھائی جائے گی ملک اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔