Friday, 29 March 2024, 05:25:10 am
آرمی چیف کی شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت
September 23, 2018

گزشتہ روزشمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ آج راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

جام شہادت نوش کرنے والوں میں کیپٹن جنید بھی شامل تھے جن کاتعلق تحصیل مری سے تھا۔

حوالدار عبدالرزاق ضلع استور سے تعلق رکھتے تھے اور انہوں نے سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

حوالدار امیر کا تعلق ضلع گلگت سے تھا ۔ انہوں نے بیوہ ، دو بیٹے اور بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔

حوالدار نصیر ضلع دیامر کے علاقے چلاس سے تعلق رکھتے تھے اور انہوں نے بیوہ اور والدہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔

حوالدار آصف کا تعلق ضلع خانیوال سے تھا ان کے سوگواروں میں بیوہ، والدین، سات بہنیں اور ایک بھائی شامل ہیں۔

سپاہی سمیع اللہ گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ سے تعلق رکھتے تھے۔

سپاہی انور جان کاتعلق گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے تھا۔

بعد میں شہداء کی میتیں ان کے آبائی قصبوں کو روانہ کردی گئیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

شمالی وزیرستان میں کل فوجی کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کی نماز جنازہ آج گلگت بلتستان میں ادا کی گئی۔

وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن ، فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک اور دیگر اہلکاروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

بعد میں شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.