Thursday, 18 April 2024, 11:55:28 pm
پاک بحریہ کے بحری جہاز کی فرانس،مراکش کے ساتھ مشقیں
September 23, 2018

File Photo

پاک بحریہ کے بحری جہاز سیف نے مراکش کی کاسا بلانکا بندرگاہ کے دورے کے اختتام پر فرانس اور مراکش کے بحری جہازوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں کیں۔

 ان مشقوں کا مقصد دوست ملکوں کی بحری افواج کے درمیان سمندری تعاون، مہارت اور حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

 دورے کے دوران کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈ مرل معظم الیاس نے مراکش میں اعلیٰ حکام اور بحری آپریشنز کے نائب سربراہ سے ملاقات کی۔

 انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور بحری شعبے میں باہمی تعاون بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

کمانڈر کوسٹ نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفرمحمود عباسی کی طرف سے مراکش کے عوام اور بحریہ کے لئے نیک خواہشات کاا ظہار کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.