Saturday, 20 April 2024, 01:11:02 am
بھارتی آرمی چیف کے بیان سے بھارت کے مذموم عزائم بے نقاب ہو گئے:شہباز
September 23, 2018

File Photo

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ کے جارحانہ اور غیرذمہ دارانہ بیان سے بھارت کے مذموم عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے دھمکی آمیز رویے کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حب الوطنی سے سرشار فوجی جوان بلااشتعال جارحیت کا پوری قوت اور جذبے کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم بھی بزدلانہ دھمکیوں سے نمٹنے کیلئے اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.