Friday, 29 March 2024, 06:42:15 am
امریکہ نے شمالی کوریا کو ایندھن فراہم کرنے والے بحری جہازوں پر پابندیاں لگانے سے خبردار کردیا
September 23, 2018

File Photo

امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو ایندھن فراہم کرنے میں مدد دینے والے بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کریگا۔امریکہ کے محکمہ خارجہ کی ترجمان Heather Nauretنے کہا کہ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی پابندیوں سے بچنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کو شمالی کوریا کو جہاز سے جہاز کے ذریعے پیٹرول منتقل کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔Heather Nauretنے کہا کہ امریکہ قومیت سے قطع نظر شمالی کوریا کی غیر قانونی سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے کسی بھی فرد، ادارے یا بحری جہاز پر پابندیاں عائد کرنے سے گریز نہیں کریگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.