Friday, 29 March 2024, 07:32:00 pm
آج سعودی عرب کاقومی دن منایا جارہا ہے
September 23, 2018

 آج (اتوار) سعودی عرب کا 88 واں قومی دن منایا جارہا ہے، شاہ عبدالعزیز نے 1932 میں مملکت کا قیام عمل میں لایا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عوام کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے مبارکباد دی ہے۔

 اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے عوام مذہب اور بھائی چارے کے مضبوط بندھن میں منسلک ہیں اور سعودی عرب نے مشکل کی ہر  گھڑی میں  ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کااستحکام امت مسلمہ کا استحکام ہے۔

 اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس سے دو طرفہ تعلقات میں ایک نیا باب شروع ہوا ہے جس کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔

 ادھر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہاشم بن صدیق نے اس موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ سعودی عرب 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا گھر ہے جو مملکت اور اس کے عوام کی مہمان نوازی کے معترف ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.