Wednesday, 24 April 2024, 11:11:18 pm
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت آئینی مدت مکمل کرے گی:چوہدری محمد سرور
July 23, 2021

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی کارکردگی اور عوامی فلاح و بہبود کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔نجی ٹی وی چینل کے خصوصی عید پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجود حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اس امر پر پختہ یقین رکھتے تھے کہ ہر جمہوری حکومت کو اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرنی چاہئے۔حکومت کی اچھی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مساوات انصاف اور میرٹ اچھے نظم و نسق نمایاں پہلو ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.