Friday, 19 April 2024, 06:51:14 pm
کشمیر کے حوالے سے محفل مشاعرہ نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاوس اسلام آباد میں جاری
July 23, 2020

کشمیر کے حوالے سے محفل مشاعرہ نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاوس اسلام آباد میں جاری، جس میں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔

 سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی اور دیگر اہم شخصیات بھی محفل مشاعرہ میں شرکت کریں گے۔

 راولپنڈی اور اسلام آباد کے معروف شاعر اس موقع پر اپنا کلام پیش کریں گے جس میں مقبوضہ کشمیر میں قابض  بھارتی فوج کے مظالم کو اجاگر کیا جائے گا۔

مشاعرے کے موقع پر کوروناوائرس کے تناظر میں معیاری ضابطہ کار پر عملدرآمد کیا جائے گا، تقریب پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست پیش کی جائے گی ، پی ٹی وی بھی تقریب کونشر کرے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.