Tuesday, 23 April 2024, 11:23:38 pm
وزیراعظم کی امریکہ پاکستان بزنس کونسل کی رکن کمپنیوں کو پاکستان میں کاروبار کو توسیع دینے کی دعوت
July 23, 2019

وزیراعظم عمران خان نے امریکہ پاکستان بزنس کونسل کی رکن کمپنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے کاروبار کو توسیع دیں اور ملک کی تذویراتی محل و قوع،صارفین کی بڑی منڈی اور نوجوان افرادی قوت سے فائدہ اٹھائیں۔

 وہ واشنگٹن میں امریکی ایوان تجارت کے ایگزیکٹو نائب صدر اور بین الاقوامی امور کے سربراہ Myron Brilliant کی قیادت میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے باتیں کررہے تھے۔

 وزیراعظم نے پاکستانی معیشت کےلئے کونسل کی خدمات کو سراہا اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور اصلاحات کےبارے میں بتایا۔

Myron Brilliant اور دوسرے سربراہان نے پاکستان کی معیشت اور امریکی کاروبار کےلئے وسیع تر صلاحیت کی موجودگی پر اعتماد ظاہر کیا اور حکومت کو اس کی اصلاحات کی کوششوں میں ضرورت کے وقت مدد کی پیشکش کی۔

 وفد میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے نائب سربراہ ضیا چشتی، امریکہ پاکستان بزنس کونسل کی صدر Esperanza Jelalian، Procterاینڈ گیمبل ،بائر ،فیس بک، گوگل، کارگل سمیت ممتاز امریکی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیدار شامل تھے۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان نےامریکہ کے سینئربزنس ایگزیکٹوکی سربراہی میں باورگروپ ایشیاء کے ایک وفدجس نے وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن میں ملاقات کی، اس سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ حکومت امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔

 وزیراعظم نے وفد کو''نیاپاکستان'' میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کاروبار کوآسان بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔وفد نے وزیراعظم کو پاکستان میں اپنے کاروباری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.