Friday, 29 March 2024, 01:05:08 am
متعلقہ فریقوں کے درمیان مسئلہ کشمیر پرثالثی کےلئے صدر ٹرمپ سے بہتر کوئی نہیں ہوسکتا:نبی فائی
July 23, 2019

واشنگٹن میں قائم ورلڈ کشمیراویئرنس  فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے جن جذبات کا اظہار کیا گیا ہے وہ انسانی اور حقیقت پسندانہ ہیں اور ان کی امریکہ  اور دنیا بھر میں مکمل حمایت کی جانی چاہیے۔

واشنگٹن میں جاری ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کی گئی پیشکش پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم کشمیریوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کشمیر کے تنازعے کےحل کےلئے ثالثی کی پیشکش کے موقف کو سراہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کے درمیان ثالثی کےلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر کوئی نہیں ہوسکتا۔

 انہوں نےکہا کہ صدر ٹرمپ نہ صرف نوبل امن انعام کے  نہیں بلکہ تاریخ میں ایک خصوصی مقام کے بھی حقدار ہیں۔

 انہوں  نے مزید کہا کہ کشمیر کے تنازعے کا حل ،افغانستان میں قیام امن کےلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.