Friday, 19 April 2024, 03:24:33 am
او آئی سی کی اسرائیلی افواج کی طرف سے القدس میں درجنوں مکانات منہدم کرنے کی شدید مذمت
July 23, 2019

اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیلی افواج کی طرف سے القدس کے علاقے وادی حمص میں درجنوں مکانات منہدم کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمدالعشیمین نے کہاہے کہ اسرائیل کی یہ ظالمانہ کارروائی القدس کی مسلم اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنے اوراسرائیلی تسلط قائم کرنے کی کوششوں کاحصہ ہے۔سیکرٹری جنرل نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ اسرائیل کی غیرقانونی کارروائیوں کا سلسلہ ترک کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرے۔ادھردنیا کے کئی ممالک اور تنظیموں نے بھی القدس کے نواحی علاقے میں فلسطینیوں کے گھروںکو منہدم کرنے کی اسرائیلی افواج کی کوششوں کی شدیدمذمت کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.