Wednesday, 24 April 2024, 10:07:33 am
ایران کو فوری طور پر قبضے میں لئے گئے جہاز اور اس کے عملے کو چھوڑ دینا چاہیے:برطانیہ
July 23, 2019

برطانیہ نے کہاہے کہ  سٹینا امپیرو  نامی بحری جہاز کو بے بنیاد اور غیرقانونی طورپر قبضے میں لیاگیا اور ایران کو فوری طور پر جہاز اور اس کے عملے کو چھوڑ دینا چاہیے۔

 وزیراعظم تھریسامے کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم ایران سے محاذ آرائی نہیں چاہتے تاہم بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سمندری راستوں میں جانے والے بحری جہاز کو قبضے میں لینا ناقابل قبول ہے جس سے کشیدگی بڑھے گی۔

کابینہ آفس کے بریفنگ رومز کی ایمر جنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کے بعد ترجمان نے کہاکہ اجلاس میں تجارتی جہاز رانی کی نگرانی کے نظام کو مزید مستحکم بنانے پر غور کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.