Wednesday, 24 April 2024, 08:27:13 pm
ایٹمی جنگ کوئی حل نہیں اور بھارت کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو ختم کرناچاہیے:وزیراعظم
July 23, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ایٹمی جنگ کوئی حل نہیں اور بھارت کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو ختم کرناچاہیے۔واشنگٹن میں فاکس نیوزکوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگربھارت اس مطالبے کا موثرجواب دے تو پاکستان بھی ایٹمی ہتھیاراستعمال نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کے کمان اور کنٹرول کاموثرنظام ہے۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج پیشہ ورہیں اوروہ ہرچیلنج سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ امریکہ وہ واحدملک ہے جو پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ثالث کاکرداراداکرسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پرامریکہ کے ساتھ بات چیت کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اتحادی ہیں اور دونوں ممالک کو ماضی میں اعتماد کے فقدان کے باعث خاصانقصان اٹھاناپڑا۔وزیراعظم نے کہاکہ افغانستان میں انتخابات کے ذریعے ہی امن قائم کیاجاسکتاہے کیونکہ امریکہ گزشتہ چاردہائیوں سے افغانستان میں ایک جنگ لڑرہاہے تاہم اس کے باوجود جنگ سے تباہ حال ملک میں اسے قیام امن میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تعطل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اس سے خطے میں امن اورمعیشت متاثرہوسکتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.