Wednesday, 12 August 2020, 10:47:28 am
صدرآزاد کشمیر کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پرانکوائری کمیشن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لینے پر زور
June 23, 2020

فائل فوٹو

آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیں۔

آزادکشمیر کے صدر نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کو بتایا کہ وادی کی صورتحال انتہائی سنگین ہے اور کورونا وائرس کی آڑ میں بھارتی قابض فورسز جعلی مقابلوں میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کر رہی ہے۔
صدر مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں نہتے آبادکار اب کشمیری عوام کے لئے مختص پانچ لاکھ نوکریوں کے لئے معیار پر پورے اترے ہیں۔